کسی کو قبلہ کہہ کر پکارنا
سوال
کسی کو قبلہ کہہ کر مخاطب کرنا کیسا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ اردو میں لفظ ’’قبلہ ‘‘ ادب و احترام کے لیے استعمال ہوتا ہے؛ لہذا اگر کوئی شخص کسی قابل احترام شخصیت کو احتراماً قبلہ کہہ کر پکارے تو یہ جائز ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144401101369
تاریخ20-08-2022

