بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک دوسرے کو ہاتھ لگائے بغیر میاں بیوی کو انزال ہونے سے غسل کا حکم

سوال

اگر بیوی اور شوہر آپس میں رومانٹک باتیں کر رہے تھے اور اسی دوران کسی ایک کو یا دونوں کو انزال ہو گیا تو غسل فرض ہے؟ یاد رہےکہ  دونوں نے کسی کو چھوا نہیں اور ہاتھ وغیرہ کا استعمال بھی نہیں ہوا ہے۔مثال یہ کہ جیسے شوہر ملک سے یا اپنے گھر سے دور ہے اور دونوں میاں بیوی فون پر بات کر رہے تھے۔

جواب

صورت مسئولہ میں میاں یا بیوی میں سے جس کو بھی انزال ہوگا اس پر غسل واجب ہوگا  چاہے ایک دوسرے کو ہاتھ بھی نہ لگایا ہو۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"منها الجنابة وهي تثبت بسببين أحدهما خروج المني على وجه الدفق والشهوة من غير إيلاج باللمس أو النظر أو الاحتلام أو الاستمناء.

كذا في محيط السرخسي من الرجل والمرأة في النوم واليقظة. كذا في الهداية وتعتبر الشهوة عند انفصاله عن مكانه لا عند خروجه من رأس الإحليل. كذا في التبيين."

(کتاب الطہارۃ، باب ثانی فصل ثالث ج نمبر ۱ ص نمبر ۱۴، دار الفکر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144401101270
تاریخ18-08-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں