صحبت کے بعد جس کپڑے سے شرمگاہ صاف کی جائے، اسے دھوئے بغیر کئی بار استعمال کرنا
سوال
جنابت کے دوران اعضاۓ مخصوصہ کی صفائی کے لئے جو کپڑے استعمال کرتے ہیں۔ وہ بنا دھوۓ ایک سےزیادہ مرتبہ استعمال کیے جا سکتے ہیں یانہیں؟ اگر ہو سکتے ہیں تو کس صورت میں؟
جواب
صورت مسئولہ میں بیوی سے صحبت کے بعد اعضائے مخصوصہ کو جس کپڑے سے صاف کیا جاتا ہے، وہ کپڑا ناپاک ہوجاتا ہے، اور اسے ایک سے زائد مرتبہ اگرچہ استعمال کرسکتے ہیں، تاہم طبیعت سلیمہ کے خلاف ہے، اس لیے اس سے اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144401101260
تاریخ18-08-2022

