خالہ زاد بھائی کی بیٹی سے نکاح کا حکم
سوال
کیا خالہ زاد بھائی کی بیٹی یعنی کہ جو بھتیجی ہوئی اس سے نکاح جائز ہے یا نہیں؟
جواب
صورت مسئولہ میں خالہ زاد بھائی کی بیٹی چوں کی حقیقی بھتیجی نہیں ہے اس لئے اس سے نکاح جائز ہے ۔
در مختار وحاشیۃ ابن عابدین میں ہے :
"و أما عمة عمة أمه وخالة خالة أبيه حلال كبنت عمه وعمته وخاله وخالته {وأحل لكم ما وراء ذلكم}." [النساء: 24]
(کتاب النکاح ،فصل فی المحرمات،ج:۳،ص:۳۰،سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144401100964
تاریخ13-08-2022

