بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مسنون دعاؤں کی مستند کتابیں

سوال

مسنون دعاؤں کی کوئی مستند کتاب بتا دیں  ۔

جواب

مسنون  دعاؤں پر لکھی گئی کتابوں میں سے عوام کے درج ذیل کتب مفید ہیں:

1: مسنون دعائیں، از  مولانا عاشق الہی بلند شہری رحمہ اللہ۔

2:  حصن حصین مع اردو ترجمہ، از  مولانا محمد ادریس میرٹھی رحمہ اللہ۔

3: پرنور دعائیں، از  مولانامفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ ۔

4: الحزب الاعظم ، از ملاعلی قاری رحمہ اللہ، یہ کتاب سات منزلوں پر مشتمل ہے، ہر دن ایک منزل پڑھ لی جائے تو ایک ہفتے میں کتاب مکمل ہوجاتی ہے، اور ہمارے بزرگوں میں اس کا بہت اہتمام رہا ہے. ان کتب میں کوئی بھی کتاب پڑھ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144401100886
تاریخ13-08-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں