بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نظر بد سے حفاظت کی دعا

سوال

نظر بد سے بچنے کی دعا بتا دیں، میری فیملی بہت زیادہ سب کی نظروں میں رہتی ہے ،ابھی بیٹی پیدا ہوئی ہے اب وہ کمزور بھی ہو رہی ہے اور رنگت بھی ماند پڑ رہی ہے، دعائیں بتا دیں۔

جواب

نظر بد سے حفاظت اور اس کا اثر ختم کرنے کے کئی طریقے احادیثِ مبارکہ سے معلوم ہوتے ہیں ، جن میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں ،ان پر عمل کرلیا جائے تو ان شاء اللہ نظر بد کا اثر ختم ہوجائے گا:

1۔سورۂ فاتحہ ، آیۃ الکرسی ،معوذتین اور مندرجہ ذیل دعاپڑھیں:

" أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ."  (اسوۂ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم)

2۔  جس کو نظرِبد لگ جائے تواس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قولِ مبارک سے دم کیا جائے :

 "بِسْمِ اللّٰهِ  اَللّٰهُمَّ أَذْهِبْ حرَّهَا وَبَردَهَا وَوَصْبَهَا." 

ترجمہ :اللہ کے نام پر، اے اللہ تواس (نظربد)کے گرم وسرد کو اوردکھ درد کو دورکردے ۔

اس کے بعد یہ کلما ت کہے :

 "قُمْ بِـإِذنِ اللّٰهِ "

 ترجمہ : اللہ کے حکم سے کھڑا ہو جا ۔(حصن حصین )

فقط و اللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144401100596
تاریخ05-08-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں