بیتی کا نام ’ہانی‘ نہیں ’ہانیہ‘ رکھا جائے
سوال
کیا میں اپنی بیٹی کا نام ہانے رکھ سکتا ہوں؟
جواب
واضح ہو کہ ’ہانی‘ عربی زبان کا لفظ ہے جسے اردو میں چھوٹی یاء کے ساتھ لکھا جاتا ہے نہ کہ بڑی یاء کے ساتھ۔
’ہانی‘ خادم کے معنی میں ہے اور یہ مذکر نام ہے۔ بیٹی کا نام رکھنا ہو تو ’ہانیہ‘ رکھا جائے، یہ نام رکھنا درست ہے۔
تاج العروس میں ہے :
"والهانىء: الخادم."
(1/ 513، دار الہدایہ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144401100534
تاریخ04-08-2022

