بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سورت فاتحہ کو لے کر کتنے فرشتے نازل ہوئے؟

سوال

سورۃ فاتحہ کو  لے کر  کتنے  فرشتے نازل ہوئے؟

جواب

سورہ فاتحہ جسے  "ام القرآن"  کہا جاتا ہے،  اس سورت کے فضائل جو مستند احادیث مبارکہ سے ثابت ہے جس  میں فرشتہ کے نزول کا ذکر ہے  وہ  ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے حضرت عبداللہ بن عباسؓ فرماتے ہیں ایک دن جبریل علیہ السلام رسول اللہﷺ کے پاس بیٹھے تھے کہ انہوں نے اپنے اوپر ایک زوردار آواز سنی،انہوں نے سر اٹھایا اور فرمایا"یہ زوردار آواز آسمان کا ایک دروازہ ہے جو آج سے پہلے کبھی نہیں کھلا، پھر فرمایا یہ ایک فرشتہ ہے جو آج سے پہلے کبھی زمین پر نہیں اترا"۔
اس فرشتے نے رسول اللہ ﷺ  کو  سلام کیا اور  دو نوروں کی خوشخبری دی اور کہا"یہ دو نور آپ ہی کو دئیے جا رہے ہیں آپ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دئیے گئے۔ ایک سورت الفاتحہ اور ایک سورت البقرہ کی آخری دو آیات۔"
آپ جب کبھی ان دونوں میں سے کوئی کلمہ تلاوت کریں۔ یعنی سورہ الفاتحہ اور سورہ البقرہ کی آخری دو آیات پڑھیں تو آپ کو طلب کردہ چیز ضرور عطا کی جائے گی۔ یعنی اسے پڑھنے کے بعد دعا ضرور قبول ہوتی ہے، باقی مستند روایات میں فرشتوں کی تعداد کا ذکر نہیں ہیں۔

 صحیح مسلم میں ہے:

"عن ابن عباس، قال: بينما جبريل قاعد عند النبي صلى الله عليه وسلم، سمع نقيضا من فوقه، فرفع رأسه، فقال: «هذا باب من السماء فتح اليوم لم يفتح قط إلا اليوم، فنزل منه ملك، فقال: هذا ملك نزل إلى الأرض لم ينزل قط إلا اليوم، فسلم، وقال: أبشر بنورين أوتيتهما لم يؤتهما نبي قبلك: فاتحة الكتاب، وخواتيم سورة البقرة، لن تقرأ بحرف منهما إلا أعطيته."

( كتاب صلاة المسافرين وقصرها، باب فضل الفاتحة، وخواتيم سورة البقرة، والحث على قراءة الآيتين من آخر البقرة، (1/554)، رقم: (254 - (806)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144401100511
تاریخ03-08-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں