سسر کی میراث میں بہوکا حق نہیں ہے
سوال
ایک شخص کے انتقال کے بعد اس کی بیوی اس شخص کے باپ کے مال کی وارث بنے گی؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر کسی شخص کا انتقال اپنے والد سے پہلے ہوجائے، تو اس مرحوم شخص کی بیوہ اس مرحوم شخص کےوالد کی شرعاً وارث نہیں ہوتی۔
فتاوی ہندیہ میں ہے :
"ويستحق الإرث بإحدى خصال ثلاث: بالنسب وهو القرابة، والسبب وهو الزوجية، والولاء."
(کتاب الفرائض ،الباب الاول،ج:6،ص:447،ط:رشیدیہ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144401100436
تاریخ03-08-2022

