ولادت کی آسانی کے لیے وظیفہ
سوال
دورانِ حمل بچے کی اچھی صحت کے ساتھ ولادت میں آسانی كے ليےکوئی وظیفہ بتائیں۔
جواب
ولادت کے قریب یہ آیات: (وَألْقَتْ مَافِیْهَا وَتَخَلَّتْ، وأذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ) گیارہ مرتبہ پڑھ کر کسی کھانے پینے کی چیز پر دم کرکے عورت کو کھلا پلادیں اور پانچ یا سات پینے کے تعویذ بنا کر اسے چٹائیں، ان شاء اللہ بہ آسانی ولادت ہوجائے گی۔
نيزہر فرض نماز کے بعد اس مقصد کے ليے اللہ تعالی سے دعا کا اہتمام کرے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

