بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمداَبراج نام رکھنے کاحکم

سوال

محمد ابراج(بفتح الہمزہ) نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں "أبراج" جمع ہے "البَرَج "کی،اورالبرج عربی زبان کا  لفظ ہے ،جس کامعنی ہے زیبا،خوب رو،خوب صورت ،اس لیے محمدابراج نام رکھناجائزہے ،اس نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے ، باقی بہتر یہ ہے کہ انبیاء اور صحابہ کرام کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے۔

معجم الوسیط میں ہے:

"البَرَج:الجميل ،الحسن الوجه .(ج)أبراج."

(معجم الوسيط،ص:81،ط:نعمانية،محله جنگي ،پشاور)

المحیط البرہانی میں ہے:

"وفي الفتاوی: التسمية باسم لم یذکرہ اللہ تعالی في کتابه و لا ذکرہ رسول اللہ علیه السلام، و لا استعمله المسلمون تکلموا فیه و الأولی أن لاتفعل."

(المحیط البرھاني، کتاب الاستحسان والکراھیة، الفصل الثانی والعشرون في تسمیة الأولاد وکناھم 5/ 382 ط: دار الکتب العلمیة بیروت)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144401100412
تاریخ03-08-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں