موبائل میں تصویر رکھنا
سوال
موبائل فون پر تصویر رکھنا کیسا ہے؟
جواب
شریعتِ مطہرہ میں جان دار کی تصویر بنانامطلقاً حرام ہے خواہ وہ تصویر کی صورت میں ہو یا ویڈیو کی شکل میں، خواہ وہ بڑوں کی ہوں یا بچوں کی، نیز جس طرح تصویر اور ویڈیو بنانا شرعاً ممنوع ہے اسی طرح ان کو محفوظ رکھنا اور دیکھنا بھی ممنوع ہے؛ لہذا موبائل میں تصاویر اور ویڈیوز رکھنا اور ان کا دیکھنا درست نہیں۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144401100011
تاریخ30-07-2022

