بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مال کے عوض ملازمت کے حق سے دست بردار ہونا

سوال

میں نے  سرکاری ملازمت کے لیے ٹیسٹ دیا ہے ،میرا نام تیسرے نمبر پر  آیا ہے، یعنی میری جاب پکی ہے، کیا میں مال کے عوض چوتھے نمبر پر  آنے والے کے لیے دست بردار ہوسکتا ہوں؟

جواب

سائل کا ملازمت کے امتحان میں تیسرے نمبر پر آنا اور اس کے نتیجہ میں جاب کا مستحق ہونا ایک  "حقِ مجر د"  ہے ،یعنی سائل کے پاس صرف یہ ایک حق ہے کہ وہ مذکورہ جگہ پر ملازمت کرسکے ،کوئی مال وغیرہ نہیں ہے ،لہذا سا ئل کا چوتھے نمبر پر آنے والے کے لیے   اپنے حق سے دست بردار ہونے کے عوض  مال لینا درست نہیں ہے ۔

الاشباہ والنظائر میں ہے :

’’الحقوق المجردة لايجوز الاعتياض عنها ‘‘. (1/212)

وفي حاشية ابن عابدين :

"وأفتى في الخيرية أيضًا بأنه لو فرغ عن الوظيفة بمال فللمفروغ له الرجوع بالمال لأنه اعتياض عن حق مجرد وهو لايجوز صرحوا به قاطبةً، قال: ومن أفتى بخلافه فقد أفتى بخلاف المذهب لبنائه على اعتبار العرف الخاص وهو خلاف المذهب والمسألة شهيرة وقد وقع فيها للمتأخرين رسائل واتباع الجادة أولى والله أعلم."

(رد المحتار4/ 383ط:سعيد)

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144312100917
تاریخ26-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں