امل عائشہ نام رکھنا کیسا ہے ؟
سوال
میں اپنی بیٹی کا نام امل عائشہ رکھنا چاہتا ہوں، کیا یہ نام رکھ سکتا ہوں؟
جواب
’’اَمَل‘‘ کا معنی ہے: امید، آرزو، خواہش۔
اور ’’عائشہ ‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات میں سے ایک زوجہ مطہرہ کا نام ہے۔
امل عائشہ" نام رکھنا صحیح ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144312100887
تاریخ19-01-2021

