اسراء ناز نام رکھنا
سوال
اسراءناز نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
"اسراء" کے معنی ہیں رات کے وقت چلنا، اور " ناز" کا معنی ہے لاڈ اور پیار۔
معنیٰ کے اعتبار سے یہ نام رکھ سکتے ہیں، تاہم اگر صحابیات اور نیک خواتین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرکے رکھا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔
اس حوالے سے جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کی ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں اسلامی نام درج ہیں، اس سے بھی انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144312100885
تاریخ19-01-2021

