بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

میرا گھر میرا پاکستان کے تحت بینک سے قرضہ لینا

سوال

 حکومت کی طرف سے بنکوں کے ذریعہ "میرا پاکستان میرا گھر"   اسکیم شروع  کی گئی ہے،  جس کے تحت گھر کے  لیے قرض دیا جا رہا ہے۔ یہ شرعی لحاظ سے کیسا ہے؟

جواب

ہماری معلومات کے مطابق مذکورہ اسکیم کے لیے ایک   مروجہ غیر سودی بینک "شرکتِ متناقصہ" کی بنیاد پر قرض فراہم کر رہاہے، یاد رہے کہ اس طرح کا عقد شرعی تقاضے پورے نہ ہونے کی وجہ سے جائز نہیں ہے، اس حکم میں مروجہ اسلامی بینک اور روایتی بینک برابر ہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144312100878
تاریخ18-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں