بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

داڑھی میں فیشن کا حکم

سوال

داڑھی کو اسٹائل ( style)  پر بنانے کے بارے میں کیا فتویٰ ہے؟

جواب

واضح رہے کہ ایک مشت ڈاڑھی رکھنا شرعاً واجب ہے،  رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے داڑھی بڑھانے اور مونچھ کتروانے کا حکم فرمایا ہے؛ لہذا صورتِ مسئولہ میں شرعی حدود میں رہتے ہوئے خط بنوانا جائز ہے، البتہ خط کے نام پر  آج کل مختلف انداز کی جو داڑھیاں بنائی جارہی ہیں، وہ داڑھی کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہے، جس سے اجتناب ضروری ہے۔

"الدر المختار"  میں ہے:

''و أما الأخذ منها وهي دون ذلك كما فعله بعض المغاربة و مخنثة الرجال فلم يبحه أحد، و أخذ كلها فعل يهود الهند و مجوس الأعاجم". (٢/ ٤١٨، ط: سعيد)

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144312100842
تاریخ12-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں