کفارہ میں اناج دینا
سوال
خشک اور تر اناج قسم کے کفارہ میں دینا کیسا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ قسم کے کفارے میں مقصود دس مسکینوں کو کھانا کھلانا یا دس مسکینوں کو صدقہ فطر کی مقدار گندم یا اس کی قیمت دینا ہے ؛لہذا صورت ِ مسئولہ میں خشک اناج سے مراد گندم وغیرہ ہے تو دس مسکینوں کو صدقہ فطر کی مقدار گندم یا اس کی قیمت دینا اور تر اناج کی مراد چوں کہ سائل کی طرف سے واضح نہیں ہے ،اگر اس سے مراد کھانا کھلانا ہو تو کفارہ میں دس مسکینوں کو دو وقت کھانا کھلانا جائز ہے ۔
قرآن مجید میں ہے :
﴿ لا يُؤاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمانِكُمْ وَلكِنْ يُؤاخِذُكُمْ بِما عَقَّدْتُمُ الْأَيْمانَ فَكَفَّارَتُهُ إِطْعامُ عَشَرَةِ مَساكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيامُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ ذلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمانِكُمْ إِذا حَلَفْتُمْ وَاحْفَظُوا أَيْمانَكُمْ كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آياتِهِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ﴾ (المائدة: 89)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

