مرد کے لیے سفید موزہ پہننے کا حکم
سوال
مرد کے لیے سفید موزہ پاؤں میں پہنا شرعا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مردوں کے لیے رسول اللہ ﷺ نے سفید لباس پہننے کا حکم فرمایا ہے اور سفید لباس کو پسند بھی فرمایا ہے ،لہذا مرد سفید موزہ بھی پہن سکتا ہے ۔
حدیث شریف میں ہے :
" قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: البسوا من ثيابكم البياض، فإنها خير ثيابكم، وكفنوا فيها موتاكم".
(سنن أبي داود، باب في البیاض، 4/ 51، ط: المكتبة العصرية)
فقط و اللہ أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144312100793
تاریخ28-07-2022

