امام کے ساتھ جماعت میں شامل ہونے کے وقت علم میں نہ ہو کہ کون سی رکعت ہے تو نماز ادا ہو جائے گی؟
سوال
اگرکوئی شخص امام کے ساتھ پہلی ہی رکعت میں شامل ہوجائے، لیکن رکوع سے پہلے یہ معلوم نہیں کہ یہ کون سی رکعت ہے تو کیا حکم ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص کو اگر یہ معلوم نہیں کہ یہ کون سی رکعت ہے اور اس نے ثناء پڑھے بغیر ہی امام کے ساتھ شامل ہوکر یہ نماز مکمل کر لی تو اس میں کوئی حرج نہیں ، نماز ادا ہو جائے گی۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144312100775
تاریخ28-07-2022

