عشاء کی نماز کا وقت کب داخل ہوتا ہے؟
سوال
مغرب کی نماز کے بعد عشاء کی نماز کا وقت کب داخل ہوتا ہے؟
جواب
غروبِ آفتاب کے بعد آسمان پر سرخی کے بعد سفیدی آتی ہے، اُس سفیدی کے ختم ہونے کے بعد سے عشاء کی نماز کا وقت شروع ہوجاتا ہے اور صبح صادق سے پہلے تک رہتا ہے،آج کل ہر شہرمیں نمازوں کے اوقات کا نقشہ دستیاب ہے، اُسی کے مطابق پابندی کرلی جائے تو بہتر ہے۔
الدر المختار وحاشیہ ابن عابدین میں ہے:
"(و) وقت (العشاء والوتر منه إلى الصبح.
و في الرد : (قوله: منه) أي من غروب الشفق على الخلاف فيه بحر."
(كتاب الصلاۃ،ج:1، ص:361 ط : سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

