فرض نماز کی تیسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد بسم اللہ پڑھنا
سوال
جماعت کی تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب
فرض نماز کی تیسری رکعت میں اگر غلطی سے سورۃ فاتحہ کے بعد بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لی تو اس سے سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا،چاہے جماعت کی نماز میں امام سے یہ غلطی ہو یا انفرادی نماز پڑھنے والے سے۔
فتاوی محمودیہ میں ہے:
"فرض کی تیسری یا چوتھی رکعت میں ختم سورۃ فاتحہ پر رکوع سے پہلے اگر بسم اللہ پڑھ لی ہے تو اس سے سجدہ سہو لازم نہیں ہوگا۔"
(فتاوی محمودیہ ،ج:22،ص:222،ط:ادارۃ الفاروق)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

