نماز کے نقشوں میں ایک منٹ کا فرق
سوال
11 جولائي 2022ء كے دن کچھ ویب سائٹ پر فجر کا وقت 5:50 ہے اور کچھ پر 5:49 اور نماز 5:49 تیس سیکنڈ پر ختم ہوئی، نما ز کا کیا حکم ہے؟
جواب
ایک آدھ منٹ کا فرق عام طور پر نقشوں میں ہوتا ہے ، اتنے معمولی فرق کا اعتبار نہیں کیا جاتا ،مذکورہ صورت حال میں نماز درست ہوگئی ۔
فقط و الله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144312100436
تاریخ11-07-2022

