ايام ذوالحجہ ميں ہمبستری كرنا
سوال
کیا ذوالحجہ یعنی حج کے 10 دنوں میں یا خصوصا 7 ،8، 9 یا 10 تاریخ کو ہمبستری کی ممانعت ہے؟ چونکہ یہ بڑے دن ہیں ۔ اگر ممانعت ہے اور ہمبستری کر لی جائے تو کیا کوئی کفارہ ادا کرنا پڑے گا؟ نیز ہمبستری کی کن مخصوص دنوں میں ممانعت ہے؟
جواب
واضح رہے کہ شریعت نے درج ذیل حالات میں حقوق زوجیت ادا کرنے سے منع کیا ہے :
۱۔ روزہ کی حالت میں ۔
۲۔ احرام کی حالت میں ۔
۳۔ حاجی کے لیے طواف زیارت سے پہلے تک ۔
۴۔ ماہواری کے دنوں میں ۔
۵۔ نفاس ( یعنی بچہ کی پیدائش کے بعد جو خون آتا ہے ) کے دنوں میں ۔
ان حالات کے علاوہ بقیہ تمام دنوں میں حقوق زوجیت ادا کرنا جائز ہے، لہذاايام ذوالحجه میں بھی حقو ق زوجیت ادا کرنا جائز ہے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
فقط و الله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

