غسل میں کلی کرنا بغیر غرارے کے
سوال
غسل کرتے وقت اگر کلی کر لے اور غرارہ کرنا بھول جائے تو کیا غسل ہو گیا ؟
جواب
صورت مسئولہ میں غسل میں کلی کرنا فرض ہے اور اس میں مبالغہ یعنی غرارے کرنا سنت ہے ،لہذا کسی نے کلی کرلی لیکن غرارےنہیں کیے تو اس کا غسل ہو جائے گا ۔
درمختار میں ہے :
"وفرض الغسل ... غسل كل فمه ويكفي الشرب عبا لأن المج ليس بشرط في الأصح."
(کتاب الطہارۃ،فرض الغسل،152/1،سعید)
حاشیہ طحطاوی میں ہے:
" غسل الفم والأنف أي بدون مبالغة فیهما؛ فإنه سنة فیه علی المعتمد."
(کتاب الطہارۃ،فصل لبیان فرائض الغسل،102،دار الكتب العلمية)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

