جی میل اکاونٹ بنانے پر اجرت لینا
سوال
کسی کو جی میل اکاونٹ بنا کر دینا اور اس سے پیسے وصول کرنا جائز ہے ؟
جواب
صورت ِ مسئولہ میں کسی کے لیے جی میل اکاونٹ بنا کر دینا اور اس کام پر متعین رقم وصول کرنا شرعاً جائز ہے ۔
فتاوی شامی میں ہے :
"والأجرة إنما تكون في مقابلة العمل".
(کتاب النکاح ،باب المہر،ج:۳،ص:۱۵۶،سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144312100322
تاریخ06-07-2022

