گاؤں دیہات اور شہر میں گھومنے والے جانور جن کا کوئی مالک نہیں ہوتا ان کی قربانی کا کیا حکم ہے؟
سوال
گاؤں دیہات اور شہر میں گھومنے والے جانور جن کا کوئی مالک نہیں ہوتا ان کی قربانی کا کیا حکم ہے؟
جواب
واضح رہے کہ قربانی کرنا ایک عبادت مالی ہے ،جس کی ادائیگی اپنی طرف سے کرنے کی صورت میں اس مال کا مالک ہونا ضروری ہے ؛لہذا صورت مسئولہ میں مذکورہ جانورں کے قربانی کرنا جائز نہیں ؛کیونکہ قربانی کرنے والانہ اس جانور کا مالک ہے اور نہ ہی کسی نے اس کو مالک بنایا ہے ۔
بدائع الصنائع میں ہے:
"ولا يجوز التصرف في ملك الغير بغير إذنه."
(کتاب النکاح،فصل بيان شرائط الجواز والنفاذ،ج:2،ص:233،ط:دار الكتب العلمية)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

