بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قربانی کا آخری وقت

سوال

قربانی کا جانور ذبح کرنے کا آخری وقت کیا ہے؟ تیسرا دن کب ختم ہوگا؟

جواب

قربانی کا آخری وقت عید کے تیسرے دن یعنی 12 ذی الحجہ کے غروبِ آفتاب سے پہلے تک ہے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع  میں ہے :

"وأيام النحر ثلاثة: يوم الأضحى - وهو اليوم العاشر من ذي الحجة - والحادي عشر، والثاني عشر وذلك بعد طلوع الفجر من اليوم الأول إلى غروب الشمس من الثاني عشر."

(كتاب التضحية، فصل في وقت وجوب الأضحية، 5/ 65، ط : دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144312100264
تاریخ05-07-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں