تجارت میں نفع ونقصان کے دونوں پہلو ہوتے ہیں کبھی نفع کبھی نقصان
سوال
جس کاروبار میں نقصان نہ ہو کیاوہ جائز ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں تجارت کرنے میں نفع ونقصان دونوں کا امکان ہوتا ہے، یہ لازمی نہیں ہے کہ ضرور نقصان ہو، بہرحال اگر کسی کو کاروبار میں نقصان نہیں ہوا نفع ہی ہو رہا (بشرطیکہ وہ کاروبار جائز ہو) تو اسے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے نقصان سے بچایا ہے، لہذا جو نفع ہو گا وہ اس کے لیے جائز ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144312100259
تاریخ05-07-2022

