جس جانور کے خصیتین میں زخم کی وجہ سے سوجھن ہو اس کی قربانی کا حکم
سوال
ایسا جانور جس کے خصیتین میں زخم کی وجہ سے سوجن ہے، کیا اس کی قربانی جائز ہے؟
جواب
جس جانور کے خصیتین میں زخم کی وجہ سے سوجھن ہو،یا خصیتین کٹ گئے ہوں ،ایسے جانور کی قربانی درست ہے۔
فتاوی شامی میں ہے :
"تجوز التضحية بالمجبوب العاجز عن الجماع والتي بها سعال والعاجزة عن الولادة لكبر سنها والتي لها كي والتي لا لسان لها في الغنم".
( رد المحتار، كتاب الأضحية،6/325، ط: سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144312100245
تاریخ05-07-2022

