نسیبہ اور نصیبہ میں سے کون سا درست ہے؟
سوال
نسیبہ اور نصیبہ میں سے کون سا درست ہے؟ اور اس نام کا مطلب کیا ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں دونوں نام(نصیبہ اور نسیبہ) درست ہیں، کیوں کہ نصیبہ کا معنی: حصہ، قسمت، طالع، اور تقدیر ہے، اور نسیبہ کا معنی: مناسب، رشتہ دار اور حسب ونسب میں مشہور شریف آدمی ہے۔ (القاموس الوحید:ص:1639۔1654، فیروز اللغات:ص:1429)
لیکن (نسیبہ) نام رکھنا بہتر ہے، اور اس کے دو تلفظ ہیں، (1) نُسَیْبَهْ (2) نَسِیْبَهْ۔ دونوں تلفظ کے ساتھ یہ دو الگ الگ صحابیہ کا نام ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

