بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ہادی عباس یا عبدالہادی عباس نام رکھنا

سوال

کیا میں اپنے بیٹے کا نام ہادی عباس یا عبدالہادی عباس رکھ سکتا ہوں؟

جواب

’’ہادی‘‘  اللہ تعالی کے صفاتی ناموں میں سے ہے،  اس کا معنی ہے ’’ہدایت دینے والی ذات‘‘، ہادی کے شروع میں لفظ ’’عبد‘‘  کا اضافہ کرکے ’’عبدالہادی عباس‘‘ نام رکھا جائے، نیز ’’ہادی‘‘ کا ایک معنی: ’’راہ نمائی کرنے والا‘‘ ہے، اس اعتبار سے  بندوں کی  صفت ہے،  لہذا   ’’محمد‘‘  یا ’’احمد‘‘  یا کوئی اور نام اس کے شروع  یا آخر میں لگا کر’’محمد ہادی‘‘ یا ’’احمد ہادی‘‘یا ’’ہادی عباس‘‘ نام  رکھا جاسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144312100185
تاریخ04-07-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں