درود شریف کی ترغیب دینا
سوال
ایک بار درود پڑھ کر دس لوگوں کو سینڈ کرو، یہ میسج آج ہم نے ایک لاکھ درود اکٹھا کرنا ہے، اس کا بیان کیسا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ درود شریف کی ترغیب دینا تو درست ہے، بلکہ باعثِ ثوا ب ہے ،لیکن کسی کو اس طرح کا حکم دینا درست نہیں ؛کیوں کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو عملاً اعراض لازم آتا ہے ۔
حدیث میں ہے :
"عن أنس؛ أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: الدال على الخير كفاعله".
(مسند بزار،ج:۱۴،ص:۶۵،مکتبۃ العلوم والحکم)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

