بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سنان نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال

بچے کا نام سنان رکھنا کیسا ہے؟ سنان کا معنی اور درست تلفظ بھی بتا دیں۔

جواب

سِنَان (سین پر زیر اور نون پر زبر کے ساتھ) عربی زبان میں نیزے کے پھل کو کہتے ہیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین میں سے کئی صحابہ کا نام "سنان " تھا، لہذا یہ نام کررکھنا درست ہے۔

تاج العروس میں ہے:

"والسنان: نصل الرمح) ، هو ككتاب، وإنما أغفله عن الضبط لشهرته."

(سنن، ج نمبر ۳۵ ص نمبر ۲۴۱،وزارة الإرشاد والأنباء في الكويت)

اسد الغابة في معرفة الصحابة  میں ہے:

"سنان بن تيمب: سنان بْن تيم الجهني حليف بني عوف بْن الخزرج، وقيل: سنان بْن وبرة.غزا مع رَسُول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ المريسيع، وهي غزوة بني المصطلق، وكان شعارهم يومئذ: يا مَنْصُور، أمت أمت."

(حرف سین، باب السین و النون ج نمبر ۲ ص نمبر ۵۵۹،دار اکتب العلمیہ)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144312100147
تاریخ04-07-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں