دل کی کمزوری ختم کرنے کا وظیفہ
سوال
دل کی کمزوری ختم کرنے کے لیے دعا اور وظیفہ بتادیں۔
جواب
پنج وقتہ نمازوں کے اہتمام کے ساتھ ساتھ ہرنماز کے بعد مندرجہ ذیل وظیفہ پڑھنے کا اہتمام کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ امید ہے اللہ کے فضل سے شفا یاب ہوجائیں گے:
1: ہر نماز کے بعد تین دفعہ" سورہ الم نشرح" پڑھنے کا اہتمام کریں۔
2: اور اس کے ساتھ ساتھ دل پرہاتھ رکھ کر مندرجہ دعا ساتھ مرتبہ پڑھنے کا اہتمام کریں:
{يَاقَوِيُّ القَادِرُ المُقْتَدِرُ قَوِّنِيْ وَقَلْبِيْ}
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

