عشرہ ذوالحجہ میں بالوں کو رنگنا
سوال
کیا ذو الحجہ کے پہلے عشرے میں بال رنگ سکتے ہیں؟
جواب
جوشخص قربانی کرنے کا ارادہ رکھتاہو اس کے لیےذی الحجہ کاچاند ہوجانے کے بعد بال اور ناخن نہ کاٹنا مستحب اور باعثِ ثواب امر ہے،بالوں کو رنگنا یا نہ رنگنا اس حکم میں شامل نہیں ،ان دنوں میں بالوں کو رنگ سکتے ہیں۔
بالوں کو رنگنے سے متعلق مزید تفصیل کےلئے درج ذیل لنک پر فتوی ملاحظہ فرمائیں:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144312100027
تاریخ02-07-2022

