بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ڈپریشن سے نجات کا وظیفہ

سوال

میں بہت زیادہ سخت ڈپریشن میں رہتا ہو ں ،برائے مہربانی کوئی  وظیفہ بتائیں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر والدین، بیوی، اولاد یا اساتذہ میں سے کسی کی حق تلفی ہوئی ہے تو اس کا ازالہ کریں، بے چینی دور ہوجائے گی، اگر خود احتسابی کے باوجود ایسی کوئی بات سمجھ میں نہ آئے تو درج ذیل معمولات ان شاء اللہ تسکینِ قلب کا وسیلہ ثابت ہوں گے:

(1) درود شریف کی کثرت۔

(2) ہر نماز کے بعد  آیت الکرسی پڑھنے اور سر پر ہاتھ رکھ کر گیارہ مرتبہ’’یا قويُ‘‘‘ پڑھنے کا اہتمام۔

(3) صبح و شام درج ذیل دعا پڑھنے کا اہتمام:

"اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَ أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَ الْکَسْلِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَ الْبُخْلِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّیْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ". 

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144311102072
تاریخ28-06-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں