اگر کسی جانور کے کھر نہ ہو تو اس سے قربانی کا حکم
سوال
اگر کسی جانور کے کھر نہ ہو تو اس سے قربانی کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب
اگر کسی جانور کے کُھر نہ ہوں لیکن چلتے وقت پاؤں زمین پر ٹیک کر چلتا ہواور چلنے میں اس پاؤں سے سہارا لیتا ہو تو ایسے جانور کی قربانی درست ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"حتى لو كانت تضع الرابعة على الأرض وتستعين بها جاز."
(کتاب الاضحیۃ ، ج:6، ص:323، ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144311101973
تاریخ27-06-2022

