بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زہراء نام رکھنے کا حکم

سوال

زہرا نام رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

زہرا نام کا درست تلفظ " زَہرَاء" ہے، اس کے معنی ہے: حسین عورت، (القاموس الوحدید، المادۃ: ز/ ہ/ ر، ص:722، ط:ادارۃ الاسلامیات)

یہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا لقب ہے، اور بچی کا نام زہراء رکھنا جائز ہے۔

تاج العروس عن جواہرالقاموس میں ہے:

"والزَّهْرَاءُ : المرأَةُ المُشْرِقَةُ الوَجَهِ والبَيْضَاءُ المُسْتَنِيرةُ المُشْرَبَةُ بحُمْرَةٍ".

(حرف الزاء، المادّۃ: ز/ ہ/ ر، ج:11، ص:479، ط:دارالہدایۃ)

الإصابة في معرفة الصحابة  میں ہے:

"فاطمة الزهراء: بنت إمام المتقين رسول الله: محمد بن عبد الله بن عبد المطلب بن هاشم الهاشمية صلى الله على أبيها وآله وسلم ورضي عنها. كانت تكنى أم أبيها بكسر الموحدة بعدها تحتانية ساكنة. ونقل بن فتحون عن بعضهم بسكون الموحدة بعدها نون وهو تصحيف وتلقب الزهراء".

(حرف الغین المعجمة، القسم الاول، ج:4، ص:38، ط:دارالکتب العلمیة)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144311101837
تاریخ26-06-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں