بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رفع یدین سے کیا مراد ہے؟

سوال

رفع یدین سے کیا مراد ہے ؟ وضاحت فرمادیں ؟

جواب

نماز میں ہاتھ اٹھا کر اشارہ کرنے کو رفع یدین کہتے ہیں۔ احناف کے نزدیک نماز کے شروع میں تکبیر تحریمہ کے وقت  ہاتھ اٹھا کر اشارہ کرنا سنت ہے۔ اس کے علاوہ  نماز میں دیگر مقامات میں ہاتھ اٹھا کر اشارہ کرنا مسنون نہیں ۔

المبسوط للسرخسی میں ہے:

"(ولا يرفع يديه في شيء من تكبيرات الصلاة سوى تكبيرة الافتتاح)".

(كتاب الصلاة، كيفية الدخول في الصلاة ،1/ 14، ط. دار المعرفة - بيروت، تاريخ النشر: 1414هـ = 1993م)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144311101781
تاریخ25-06-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں