بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

4 جُمادى الأولى 1448ھ 16 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے جانور کی ٹانگ زخمی ہوگئی تو کیا قربانی درست ہے؟

سوال

میرا مسئلہ یہ ہے کہ قربانی کا بکرا لیا اور اس کو پاؤں پر چوٹ آئی تو اس کو چار ٹانکے لگے ہیں تو آیا اس کی قربانی ہوسکتی ہے؟

جواب

صورت   مسئولہ میں اگر چوٹ کی نوعیت ایسی  ہےکہ مذکورہ بکرا  چلتے ہوئے اس ٹانگ کا سہارا لے  کر چلتا ہےتو کی قربانی درست ہے۔اور اگر چلتے وقت  تین ٹانگوں کے سہارے چلتا ہے اور چوٹ  والی  ٹانگ زمین سے اٹھا کر چلتا ہے تو یہ قربانی میں عیب ہے، قربانی کے وقت یعنی ذبح سے پہلے اس عیب  کی موجودگی میں قربانی درست نہیں ہوگی۔

فتاوی عالمگیری میں ہے: 

"ولا تجوز العمياء والعوراء البين عورها، والعرجاء البين عرجها وهي التي لا تقدر أن تمشي برجلها إلى المنسك".

(كتاب الأضحية، الباب الخامس في بيان محل إقامة الواجب، ج: 5، صفحہ: 297، ط: دارالفکر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144311101682
تاریخ25-06-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں