تکیہ پر بیٹھنا
سوال
تکیہ پر بیٹھنا شرعاً کیسا ہے؟ کیا اس سے گھر والوں کو سرمیں درد ہوتا ہے؟ جیسا کہ عوام میں مشہور ہے۔
جواب
واضح رہے کہ عام طور پر تکیہ ٹیک لگانے یا سوتے وقت سر کے نیچے رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ؛لہذا اس پر بیٹھنا مناسب نہیں۔عادات کےخلاف ہے تاہم اس سے یہ سمجھناکہ تکیہ پر بیٹھنے سے سر میں درد ہوتا ہے شرعا ً اس کی کوئی حقیقت نہیں ۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144311101522
تاریخ21-06-2022

