بچوں کو دینی تعلیم کے اوقات میں گشت کروانا
سوال
بچوں کو دینی تعلیم کے اوقات میں گشت والے عمل میں شرکت کرانا کیسا ہے ؟
جواب
بچوں کو ان کے والدین مدرسہ میں دینی تعلیم کے حصول کے لیے بھیجتے ہیں ،مدرسہ والوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ جتنے وقت کے لیے والدین نے تعلیم کے لیے بھیجا ہے بچوں کو تعلیم میں ہی مشغول رکھیں ،گشت والاعمل یا دیگر تبلیغی اور غیر تبلیغی دینی کام تعلیم کے اوقات کے علاوہ میں کروائیں ،تعلیم کے اوقات میں تعلیم کے علاوہ کسی اور چیز میں مشغول کرنا درست نہیں ہے ۔
وفي الموسوعة الفقهية الكويتية :
"وينبغي له أن لايستقضي أحدًا من الصبيان فيما يحتاج إليه إلا أن يستأذن أباه في ذلك ، ويأذن له عن طيب نفس منه ."
(ما يتعلق بالمعلم من أحكام,تصرف المعلم مع من يعلمهم ,38/ 236ط:وزارة الأوقاف الشؤن الإسلامية)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

