زمال نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
"زمال" نام کا کیا مطلب ہے؟ کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟
جواب
لغت عربی میں زمال کے معنی کم زور و بزدل کے ہیں، یہ نام رکھنا درست نہیں.
انبیاء علیہم السلام، صحابہ صحابیات کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسماءِ گرامی میں سے کوئی نام رکھنا اولی ہے، یا عمدہ معانی کے اسماء رکھنا چاہیے۔
مصباح اللغات میں ہے:
"الزمال، الزمالة: کمزور اور بز د ل ۔"
(مصباح اللغاب، ص: 332)
ہماری ویب سائٹ پر اسلامی نام کے آپشن پر جا کر عمدہ نام دیکھے جا سکتے ہیں۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

