بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 جُمادى الأولى 1448ھ 21 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سب سے زیادہ احادیث کس صحابی سے مروی ہیں؟

سوال

سب سے زیادہ احادیث کس صحابی سے مروی ہیں؟

جواب

کتب ِ حدیث میں مدون احادیث میں  سب سے زیادہ مروی  احادیث کی تعداد  حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی ہے ، ان سے مروی روایات کی تعداد  (٥٣٧٤) ہے۔ 

تدریب الراوی شرح تقریب نووی میں ہے: 

(وأكثرهم حديثا: أبوهريرة) روى خمسة آلاف، وثلاث مائة، وأربعة وسبعين حديثا.

(تدريب الراوي في شرح تقريب النواوي، للحافظ السيوطي رحمه الله، بتحقيق الشيخ محمد عوامة حفظه الله، ٤/  ١٨٨، دار المنهاج ودار اليسر، ١٤٣٧ھ)  فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144311101289
تاریخ17-06-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں