بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بالچر بیماری سے شفاء کا وظیفہ

سوال

 مجھے پانچ چھ ماہ ہو گئے ہیں بالچر ہے، پہلے سر میں تھا،  اور سر میں اسی طرح ہےاب داڑھی شریف میں اور ٹانگوں میں چھوٹے چھوٹے دائرے بن رہے ہیں،  اور وہاں سے بال غائب ہو رہے بہت پریشان ہوں، کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔

جواب

اللہ تعالیٰ صحتِ کاملہ عاجلہ عطا  فرمائیں! آپ پنج وقتہ نماز  کا اہتمام کریں، اور فرض نمازوں کے بعد اور تہجد میں اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، اور مندرجہ ذیل وظیفہ پڑھنے  کا اہتمام کریں،  ان شاء اللہ،  اللہ تعالیٰ مذکورہ بیماری سے عافیت فرمادیں گے:

  ہرنماز کے بعدسورہ فاطر کی مندرجہ ذیل آیت گیارہ مرتبہ پڑھ کر کھوپرے کے تیل پر دم کرکے متاثرہ مقامات پر لگانے کا اہتمام کرے اور ساتھ ساتھ  پانی پر بھی دم کرکے پینے کا اہتمام کریں۔

"إِنَّ اللَّهَ يُمْسِكُ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضَ أَنْ تَزُولا وَلَئِنْ زَالَتَا إِنْ أَمْسَكَهُمَا مِنْ أَحَدٍ مِنْ بَعْدِهِ إِنَّهُ كَانَ حَلِيماً غَفُورا"(سورہ فاطر، رقم الآیۃ:40)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144311100996
تاریخ13-06-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں