تسبیح کے دانوں میں یا خیر ؍ یا شر پڑھ کر استخارہ کرنے کا حکم
سوال
ہمارے یہاں استخارہ کا ایک طریقہ رائج ہے ، وہ اس طرح ہے کہ درود شریف پڑھ کر اس کے بعد تسبیح کو درمیان میں سے پکڑ لیتے ہیں پھر ’’یا خیر‘‘ اور ’’یا شر‘‘پڑھتے ہیں۔ یہ عمل تین دفعہ کیا جاتا ہے۔ اب اگر آخری تسبیح پر شر آگیا تو اس کام کونہیں کرتے اور اگر خیر آگیا تو وہ عمل کرتے ہیں۔ اس طریقہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اور اگر کسی بزرگ کا طریقہ ہے تو حوالہ درکار ہے۔
جواب
مذکورہ طریقہ کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے، ممکن ہے کسی کا تجربہ ہو۔ استخارہ کا مسنون طریقہ درج ذیل لنک میں ملاحظہ کریں :
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

