بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ضحی فاطمہ نام رکھنا

سوال

 میں اپنی بیٹی کا نام ضحی فاطمہ (ZUHA FATIMA)رکھنا چاہتا ہوں نام کا مطلب اور اس کا رکھنا کیسا ہے رہنمائی  فرما دیں۔ 

جواب

دن چڑھنے کو  اور چاشت کے وقت کو  عربی زبان میں "ضحی" سے تعبیر کیا جاتا ہے، اسی طرح سے سورج کی روشنی، یا بات کا واضح ہونا کے معنی بھی آتے ہیں، ضحی فاطمہ کا مطلب ہوگا فاطمہ کی روشنی،   "ضحی فاطمہ" نام اگرچہ رکھ سکتے ہیں،تاہم صرف فاطمہ نام رکھنا  یا دیگر صحابیات رضوان اللہ علیہن  کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرنا بہتر ہوگا۔

المعجم الوسيط میں ہے:

"(الضحى) ضوء الشمس، وارتفاع النهار وامتداده، ووقت هذا الارتفاع أو الامتداد، ويقال: ما لكلامه ضحى، ما له بيان." 

(المعجم الوسيط: باب الضاد (1/ 535)، ط. دار الدعوة)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144311100877
تاریخ12-06-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں