بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کالے یرقان کے لیے وظیفہ

سوال

کالے یرقان کے  لیے کوئی وظیفہ بتائیں، کہ یہ بیماری ختم ہوجائے۔

جواب

اللہ تعالیٰ صحتِ کاملہ عاجلہ عطا  فرمائیں! آپ  کسی ماہر معالج سے علاج بھی کروائیے اور اس کے ساتھ پنج وقتہ نماز  کا اہتمام کریں، اور فرض نمازوں کے بعد اور تہجد میں اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، اور مندرجہ ذیل وظیفہ پڑھنے  کا اہتمام کریں،  ان شاء اللہ،  اللہ تعالیٰ مذکورہ بیماری سے عافیت فرمادیں گے:

  ہرنماز کے بعدسورہ قریش  سات مرتبہ /سورہ بیّنہ تین مرتبہ پڑھنے کے بعد اپنے آپ پر بھی دم کریں، اور پانی پر بھی دم کرکے پینے کا اہتمام کریں۔

فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144311100399
تاریخ06-06-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں