اریبہ کے معانی اور لڑکی کا یہ نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
اریبہ کے معنی کیا ہیں اور کیا یہ نام لڑکی کے لیے موزوں ہے؟
جواب
صورت مسئولہ میں ’’اریبہ‘‘ (اَرِیْبَهْ) کے ایک معنیٰ عقل مند کے آتے ہیں، اور دوسرا معنیٰ وسعت والی، کشادہ، کے بھی آتے ہیں، مذکورہ معانی کے اعتبار سے لڑکی کا’’اریبہ‘‘ نام رکھنا درست ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144311100376
تاریخ06-06-2022

